سینٹرل جیل سے اینٹی جیمرز ڈیوائسز کی برآمدگی کیس سیشن کورٹ میں منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

11 فروری 2018

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سرچ آپریشن میں اینٹی جیمرز ڈیوائسز سمیت دیگر سامان کی برآمدگی سے متعلق ملزمان کی مقدمہ سیشن عدالت بھیجنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سرچ آپریشن میں اینٹی جیمرز ڈیوائسز سمیت دیگر سامان کی برآمدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت دیگر ملزمان عدالت کو پیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور وکلا نے دلائل دیئے۔ عدالت نے دلال سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔