انتظار قتل کیس، نامزد ملزم طارق رحیم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع
کراچی (این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے انتظار قتل کیس میں نامزد ملزم طارق رحیم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع کردی ہے ۔ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں انتظارقتل میں ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع کردی ۔ملزم کا نام درخشاں میں قتل ہونے والے نوجوانوں انتظار کے قتل کیس میں نامزد ہے۔