عشرہ کا پیغام پاکستان و امیرعزیمت ؒ 15 فروری سے منایا جائے گا

11 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 22 فروری یوم شہادت امیر عزیمت حضرت مولانا حق نوازجھنگوی شہیدؒ کے موقع پرملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا،اہلسنّت والجماعت کی جانب سے ملک بھرمیں15تا 25 فروری عشرہ پیغام پاکستان و امیرعزیمت ؒ کے عنوان سے منایا جائے گاان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی، اہلسنّت والجماعت کراچی صدرعلامہ رب نوازحنفی ، اہلسنّت والجماعت کے جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی نے مرکزاہلسنّت کراچی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہپیغام پاکستان کے نام سے آنے والے نئے متفقہ فتوی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان کے اس اہم کارنامہ کو سراہتے ہیں علامہ رب نوازحنفی نے کہاکہ امیرمولاناحق نوازجھنگوی شہیدؒ نے جس طرح سے ملک کو فرقہ واریت اور خانہ جنگی سے بچایا ہے وہ صرف ان ہی کا خاصہ ہے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک کے کئی حصوں میں اسلام اور پاکستان کے دشمن کو بے نقاب کیا۔