پولیس کی کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

11 فروری 2018

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کی شناخت جبران، عادل ، اسامہ اور شیروز کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو موٹرسائیکلیں رقم برآمد کی ۔