کورنگی میں واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل ڈالا، مشتعل شہریوں کا احتجاج
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں بے قابوواٹر ٹینکر نے کم عمر بچے کو کچل ڈالا ، ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ سعود ولد وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مشتعل اہل علاقہ نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو گھیر لیا اور واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش،تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا۔ علاوہ ازیںمشتعل شہریوں نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔