چائنہ کٹنگ افسران ک خلاف ریفرنس وکلا ہڑتال کے باعث ملتوی

11 فروری 2018

کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 20 فروری تک ملتوی کردی۔ ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت کے روبرو کے ڈی افسران و دیگر کے خلاف چائنہ کٹنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسراں و دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔