سعید عرف پاٹا کا متعدد افراد کو قتل، زخمی کرنے کا اعتراف
کراچی (این این آئی)لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم خرم سعید عرف پاٹا نے دوران تفتیش متعدد افراد کو قتل، زخمی اور پچیس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم قتل ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم خرم سعید عرف پاٹا نے دو ہزار چودہ میں ساتھیوں کے ہمراہ رحمت الہی کو قتل کیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد احمد نامی شخص کو آئل کی دکان میں نشانہ بنایا۔ ملزم خرم سعید عرف پاٹا کا بارہ رکنی گروہ ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کا ساتھی فاروق بلوچ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے ۔ گرفتا ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔