پتنگ بازی پر قابو پایا جائے

11 فروری 2018

مکرمی! آپ کے روز نامہ کی وساطت سے حکام بالا سے اپیل ہے کہ سرائے مغل‘ ہلہ‘ پتوکی‘ جمبر اور پھول نگر کے گردونواح میں پتنگ بازی عروج پکڑنے لگی ہے۔ خاص کر اتوار کو پتنگ بازی عروج پر ہو تی ہے جس سے متعدد بچے زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ اداروں کی طرف سے روک ٹوک نہ ہونے کی وجہ سے پتنگ بازی عروج پکڑنے لگی ہے۔ گردونواح میں پتنگ بازی سرعام ہو رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔ دو روز قبل کٹی ہوئی پتنگ کو پکڑنے کے لیے ایک بچہ چلتی ہوئی موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس سے موٹرسائیکل سوار اور بچہ دونوں گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ اہالیان علاقہ شدید احتجاج کرتے ہیں کہ یہ مکروہ دھندا کرنے والوں کو پکڑ کر ان کے خلاف کارروائی کریں۔ (خرم وقاص)