آج کی کہانی یہ بھی ہے

11 فروری 2018

مکرمی! خدمت خلق کیلئے پاکستان میں سڑکوں پلوں ہائی ویز موٹر ویز میٹرو بس نہروں ڈیموں اورنج ٹرین پر ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت میں نے 27 رمضان المبارک بمطابق 6 اگست 2013ء ڈھوک محبوب شہید تا پکا کھوہ تحصیل گوجر خان ایک ہزار فٹ لنک روڈ کیلئے جدوجہد شروع کی جو آج تک جاری و ساری ہے۔ پانچ سال میں 20 محکموں کو 500 خطوط لکھے کامیابی نہ ہوئی۔ 83 سال میں ہمت جوان۔ ارادے پختہ اور نظر اﷲ پر کامیابی سے نا امید نہ ہوں۔ (الحاج بشیر علی۔ اسلام آباد)