گوجرانوالہ: صفائی سے انکار پر موٹر سائیکل مکینک نے شاگرد کو قتل کرکے خودکشی کرلی
گوجرانوالہٗ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)موٹر سا ئیکل مکینک نے صفا ئی سے انکا ر کر نے پر شاگرد کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کر نے کے بعد زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی ۔ تتلے عالی کے علاقہ میں میکینک یو سف نے اپنے 14 سا لہ شا گرد سہیل کو صفا ئی کر نے کا کہا۔ تاہم شاگرد کی جا نب سے انکا ر پر یو سف طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر سہیل کو گلہ دبا کر قتل کر نے کے بعد خود بھی زہریلی گولیا ں کھا لیں۔ اسے تشو یشناک حا لت میں گوجرانوالہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ یوسف کی اپنے شا گرد کے سا تھ صفا ئی کر نے کے معا ملہ پر تلخ کلا می ہو ئی تھی۔ دوسری طرف گائوں کے لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مکینک یوسف نے شاگرد سہیل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ مقدمہ درح کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔