لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوںکے دوران لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے شادمان میں محمد یوسف کے گھر سے 18لاکھ، چوہنگ میں قادر ‘ ڈیفنس اے میں خرم‘ شاہدرہ ٹاﺅن میں تجمل کے گھر سے پندرہ 15 لاکھ، شیرا کوٹ میں منور‘ گلبرگ میں عنصر کے گھر سے 10لاکھ، گرین ٹاﺅن میں شہباز‘ شادمان میں جاوید اور ان اہلخانہ سے ایک ایک لاکھ روپے لوٹ لئے۔ کوٹ لکھپت میں 16افراد نے منیر احمد کو گھر سے اغواءکرکے سادے کاغذات پر دستخط کرا کر تین ہزار اور موبائل فون چھین کر ویرانے میں پھینک دیا۔ مانگا منڈی میں صوفی رفاقت علی کے ڈیرے سے 8لاکھ کے مویشی، نشتر کالونی میں محمد انور کی دکان سے 5 لاکھ اور موبائل لوٹ لئے گئے۔ ڈاکوﺅں نے شاہدرہ‘ کاہنہ‘ ہڈیارہ‘ ستوکتلہ میں ناکے لگا کر 20 افراد سے 3 لاکھ کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اسلام پورہ میں غلام فاطمہ بی بی سے اس کا منہ بولا بیٹا محمد علی 12لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گیا۔ ڈاکوﺅں نے فیکٹری ایریا میں وقاص اور فیملی سے 2لاکھ، اچھرہ میں اسلم پرویز اور فیملی سے 4لاکھ، کاہنہ میں اسحاق کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں سعید انور سے 35 ہزار اور موبائل، نصیر آباد میں راشد سے 12 ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں سعید اظہر سے 14 ہزار اور موبائل جبکہ مغلپورہ، شالیمار، لٹن روڈ، سمن آباد، اقبال ٹاﺅن، برکی میں راہگیروں سے ہزاروں روپے، برکی میں جبار سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل، نشترکالونی میں مسعود سے 4 ہزار، موبائل اور گاڑی چھین لی۔ چوروں نے سمن آباد، ڈیفنس اے، ہربنس پورہ اور اچھرہ سے 4 گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاﺅن، اسلام پورہ، بھاٹی، پرانی انارکلی، چوہنگ سے 6 موٹر سائیکل چوری کر لئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024