نئی کابینہ میں کوئی شامل نہ ہو سکے تو اس کا مطلب اظہار ناپسندیدگی نہیں : صدر‘ وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) صدر، وزیراعظم نے کہا ہے کوئی نئی کابینہ مےں شامل نہ ہو سکے تو اس کا مطلب اظہار ناپسندیدگی نہیں پیپلز پارٹی کے تمام عہدیدار اور رہنما ایک خاندان کی طرح ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے ارکان کے اعزاز مےں الوداعی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے شہداءکے ورثاءکو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے کاغذات دیئے جبکہ وزیراعظم نے چھٹی مردم و خانہ شماری کے سلسلہ مےں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا خانہ شماری مارچ، اپریل جبکہ مردم شماری اگست، ستمبر مےں کی جائے گی۔ صدر زرداری نے کہا بھٹو سیاست کو عبادت سمجھتے تھے انہوں نے کبھی انتقام کی بات نہیں کی سیاسی اداکاروں مےں بھٹو جیسی بہادری نہیں، لوگ ان کی نقل کرتے ہےں کوئی ان جیسی موت نہیں مانگتا، عسکریت پسندی، انتہاپسندی کے خاتمہ کےلئے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہمارے ہیرو ہےں، ان کے ورثا کو شیلٹر فراہم کر کے یہ بتانا چاہتے ہےں یہ لوگ تنہا نہیں۔ ثناءنیوز کے مطابق صدر نے کہا مشکل کی گھڑی مےں کابینہ کے ارکان نے بھرپور ساتھ دیا مےں تمام ارکان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ وزیراعظم نے بھی مستعفی وزراءکی کارکردگی کو سراہا اور کہا کابینہ کے تمام ارکان کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ نئی کابینہ مےں شامل نہ ہونے والے برا نہ منائیں۔ اے این این کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے مردم شماری کو حکومت کی آئینی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا مردم شماری سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار قابل اعتماد سماجی و اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل مےں مددگار ثابت ہوں گے۔ اس مشق سے وفاقی حکومت قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکے گی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا مردم شماری سے غربت مےں کمی اور سماجی شعبہ کےلئے فنڈز کی فراہمی مےں آسانی ہوگی۔ سیکرٹری شماریات آصف باجوہ نے کہا مردم شماری سے معلوم ہو سکے گا کہ ملک مےں کتنے غیر ملکی قانونی اور غیر قانونی طور پر رہ رہے ہےں۔