پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) پیرس کے نواحی علاقے میں ہونے والی ٹیکس ورڈ نمائش شروع ہو گئی۔ پاکستانی تاجروں کی بھرپور شرکت۔ ٹیکس ورڈ نمائش 5 سے 10 فروری تک پیرس کے نواح Parc du Expostion Du Bourget میں منعقد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے تقریباً 650 نمائش کنندگان نے شرکت کی جن میں پاکستان، تھائی لینڈ، چین، ترکی اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ اس تقریب میں بڑے پیمانے پر پاکستانی سوتی کپڑا تیار اور برآمد کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔ تقریب میں TDAP کی طرف سے 13 کمپنیاں منتخب کی گئیں ہیں جن میں راجوانی، ڈینم انٹرنیشنل، صدیق سنز، رانا ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 19 اور کمپنیاں جن میں نشاط ملز، سورتی، کوہ نور، امریکی ڈینم سمیت کل 32 پاکستانی کمپنیاں اس میں شامل ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کے چارج دی افیئر رفیع الزمان صدیقی نے تقریب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موجودہ عالمی تناظر اور اس کے کپڑے کی صنعت پر اثرات کے بارے میں تفصیلاً بات چیت کی۔ اس موقع پر Michel Scherpe نے پاکستان کا دورہ کرنے اور وہاں کے تاجروں سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس ملاقات میں موجودMesse Frankfurt کے صلاح الدین ہادی اور مرزا اختیار بیگ نے مسٹر مشل کو کراچی آنے اور وہاں کے تاجروں سے ملاقات کرنے اور سیمینار کرنے تک ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ رفیع الزمان صدیقی پاکستانی سٹالز پر بھی گئے اور انہوں نے سفیر سے پاکستانی مصنوعات کو فرانس میں متعارف کروانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ رفیع الزمان نے پاکستانی شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ ان کی بھرپور امداد اور سپورٹ جاری رکھیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024