پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یورپ کے کنوینئر سردار انشاد خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے دورہ جرسی اورسپین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر شاید ملکی حالات سے واقف نہیں ہیں یا اپنے اقتدار کے آخری مرحلے میں حکومت کو ٹیکہ لگا کر نہ صرف ملک کے اوپر بوجھ ہیں بلکہ زلزلے اور سیلاب سے متاثرین لاکھوں لوگوں کے بھی مجرم ہیں کیونکہ متاثرین زلزلہ اور سیلاب زدگان آج بھی امداد نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں اور چھت نہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور ایسے کسمپرسی کے حالات میں لوگ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے چوری ڈکیتی جیسی وارداتوں کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ سردار عتیق احمد خان وزارت عظمٰی کے نشے میں دھت ملکی معیشت کی رہی سہی کسر اور دولت کو بیرون ممالک کے دوروں پر اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹا رہے ہیں۔سردار انشاد خان نے کہا کہ ایسے نازک حالات میں موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے بے مقصد اور فضول دوروں پر رقم اڑانے کی بجائے آزاد کشمیر کے عوام جو مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں کی فلاح وبہبود اور متاثرین کے لئے خرچ کی جائے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ پوری اوورسیز کشمیری کمیونٹی سردار عتیق احمد خان کے حالیہ دورے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ خدارا عوام کے پیسے کو ایسے فضول خرچیوں کے کاموں میں اڑانے کے بجائے ملک کے ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جائے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔
دریں اثناء مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر یورپ کے سینئر رہنما راجہ تصور حیات نے ایک خصوصی نشست کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے دورہ جرمنی اور اسپین کو آزاد کشمیر کے عوام کے اوپر مزید بوجھ مسلط کرنے سے منسوب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آزاد کشمیر پہلے ہی لامتناہی مسائل کا شکار ہے۔ متاثرین زلزلہ اور سیلاب کے لئے ملنے والی بیرون ممالک سے اربوں روپوں کی امداد اور سامان عوام میں صحیح تقسیم نہیں کیا گیا۔ جبکہ ملک میں انتخابات کا دور دورہ ہے اور موصوف وزیراعظم جو آمر کی گود میں بیٹھ کر 9 ماہ کا اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے ریاست میں ابھی تک کوئی بھی ترقیاتی کام یا منصوبے سے شروع نہیں کروائے جسے ریاست کے عوام دیکھ کر حکومت کی تعریف کریں۔ راجہ تصور حیات نے کہا کہ مسلم کانفرنس جو کہ اب ایک خاندانی جماعت کی شکل اختیار کر چکی ہے اس کے سربراہ نے پارٹی کے قوانین اور نظریاتی ساتھیوں کو بیچ کر محدود مدتی اختیار تو حاصل کر لیا اب ان کے اس اقتدار کا وقت ختم ہوا چاہتا ہے لہٰذا انتخابات سے قبل سردار عتیق احمد خان اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور معیشت کو ٹیکہ لگانے کے لئے بیرون ممالک دورے کر رہے ہیں حالانکہ ایسے وقت میں انہیں ملک کے اندر رہ کر عوام دوست پالیسیاں اور متاثرین کے لئے کچھ کرنا چاہیے تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ایک چمکتے ستارے کی مانند آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کرے گی اور خطہ آزاد کشمیر میں انقلابی تبدیلیاں لا کر ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملکی دولت کو ایسے ناجائز دوروں کی بجائے ملک کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں۔