لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست مقامی وکیل جمیل رانا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری افتخار حسین نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تین نومبر دو ہزار سات کے اقدام کو سپریم کورٹ غیرآئینی قرار دے چکی ہے لیکن وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف کاروائی نہیں کی۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا۔