Waqt News
Sunday | February 17, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • الیکشن 2018
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • الیکشن 2018
Font

تازہ ترین

  • سعودی ولی عہد کی آمد، ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • نواز شریف کی عیادت کیلئے شہباز شریف اور مریم کی جناح اسپتال آمد
  • پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے: فوادچوہدری
  • نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا
  • بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں: تہمینہ جنجوعہ
  • سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان
  • جناح ہسپتال:میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی
  • پاکستان کے مختلف حصوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان:محکمہ موسمیات
  • فرانس:پیلی جیکٹ مظاہرین کا 14ویں ہفتے بھی احتجاج جاری
  • کراچی:پلاسٹک کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
  • سعودی ولی  عہد  محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے  نئے دور کا آغاز ہو گا:عمران خان
  • سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، وفود کی آمد کا سلسلہ جاری
  • سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر اعتراض نہیں:چین
  • اسلام آباد میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • اپوزیشن کو عشائیے پر کیا بلائیں؟ مرکزی رہنما جیل میں ،کچھ ضمانتوں پر :فواد چودھری
  • سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایمانداری اور خلوص
  • انسانی ذات
  • پرنٹ لائن
  • قصور: نواحی گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی، 3 سالہ بچی جاں بحق
  • پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹر ن شپ کیلئے منتخب
  • سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کریگی : اعلامیہ
  • پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں امن کمیٹیاں ختم کر دیں،نوٹیفکیشن جاری
  • پرائس کنٹرول کا جامع نظام وضع کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: اکرم چودھری
  • دہشتگرد نہیں، امن کے خواہاں، بھارت پھر مکاری کی سیاست کر رہا ہے : فیاض چوہان
  • مناواں : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق
  • سابق حکومت نے زبانی جمع خرچ سے عوام کو سو ارب کا ٹیکہ لگا دیا: یاسمین راشد
  • عمران خان کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے‘عوام کو ریلیف نہیں ملا:جواد احمد
  • پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائد اعظم
  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی، کوئی خراب نہیں کر سکتا: سیاسی و مذہبی رہنما

دل کو نہ ڈھائیے کہ خدا کا مقام ہے

Feb 11, 2011 2:45 AM, February 11, 2011
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نذیر احمد غازی (سابق جج ہائیکورٹ)ghaziadvocate1@gmail.com
ضرور پڑھیں: ایمانداری اور خلوص

حکومت کی پائیداری عوام کی خوشحالی کے باعث ہوتی ہے‘ عوام خوشحال نہ رہیں تو حکومت جبر کے نظام کا دوسرا نام ہے۔ جبر سے آپ لوگوں کے سر جھکا سکتے ہیں لیکن دلوں کی دنیا میں محبت نہیں پیدا کر سکتے‘ بلکہ ظاہر کا جبر دلوں میں نفرتوں کی چنگاری کو بڑھا کر شعلوں میں بدل دیتا ہے اور پھر وقت کی رفتار مصیبت ناک طوفانوں میں بدل جاتی ہے اور جبر و غرور کے تاج بے بسی کے گمنام گڑھے میں جا گرتے ہیں۔

ایک عرصے سے پاکستان کے عوام حکمرانوں اور انکے قصیدہ بردار کاسہ لیسوں کی ایذا رسانی کا شکار ہیں۔ عام آدمی کو پرسکون زندگی کا حق حاصل نہیں ہے‘ زندگی کی آسانی اسے زورآور سیاستدان ہی عطا کرتے ہیں۔ درجہ اول کے سیاستدان ایک چھوٹے درجے کی شطرنج سجاتے ہیں‘ اگرچہ وہ خود بھی کسی دوسرے کی شطرنج کے مہرے ہوتے ہیں‘ پھر اپنی چھوٹی شطرنج پر وہ درجۂ دوم کے سیاستدان اپنی نفسانی خواہشات کے مہرے اتنی خوبصورتی سے سجاتے ہیں کہ بیچارے عوام انکے اس نفسانی کھیل کو اپنی نجات کا سامان سمجھتے ہیں۔ ان غریب اور پسماندہ ذہن عوام کو اپنی خوبصورت منزل خواب میں قریب نظر آتی ہے لیکن جب صبح نہیں ہوتی تو یہی خواب ڈرائونے منظروں میں بدل جاتے ہیں اور یہ منظر حقیقی دنیا میں بدل جاتے ہیں۔

سیاست خدمت ہے‘ سیاست عبادت ہے‘ یہ جملے بہت خوش کن ہیں‘ نوجوانوں کے دلوں کو لبھاتے ہیں لیکن جب عملی سیاست کے میدان میں اترتے ہیں تو سچ اور جھوٹ کی تعریف بدل جاتی ہے۔ ترجیحات کا نام سچ اور مخالف کا نام سراسر جھوٹ رکھ دیا جاتا ہے۔ اپنے چراغ کو روشن کرنے کے بجائے ہمسائے کی قندیل کو بجھانا ہی اہم مشن ہوتا ہے۔

سیاسی انتخابی حلقوں کو بدلنا اور ترقیاتی و اصلاحی کاموں کو وطن دوستی نہیں‘ مخالف کی دشمنی کے معیار پر طے کرنا جب اصولِ خدمت بن جائے تو پھر ترقی کا پہیہ الٹا ہی گھومے گا۔ یہ رویہ نادان وطن دوستوں کا ہمیشہ ہی رہا ہے لیکن اس رویے میں گزشتہ چند سالوں سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں انکی سیاسی بیساکھیوں نے سیاست میں بیساکھی نظام کو رواج دیا تھا‘ نااہل اور بدنیت اہل سیاست کو نئے انداز سے متعارف کروایا گیا تھا۔ ان لوگوں نے چن چن کر ایسے حلقے اپنی نظر میں رکھے‘ جہاں سے انکے مخالفین منتخب ہوا کرتے تھے۔ سب سے پہلے وہاں کے ترقیاتی کام رکوائے گئے‘ لاہور کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں‘ اصلاح و مرمت کی طرف بالکل توجہ نہ دی گئیں۔ جب توجہ دلوائی جاتی تو کہا جاتا کہ یہ حلقہ میاں نواز شریف کا ہے‘ انکے ووٹر انکی محبت کا خمیازہ بھگتیں۔ قوموں کے راستے تو بہت بلند ہوتے ہیں‘ یہاں تو گھر تک کا راستہ تنگ کردیا گیا تھا۔ حالات بدلے‘ آمر گئے‘ جمہوریت کا سلسلہ شروع ہوا لیکن ذہنوں میں جمہور اور جمہوریت کا تصور اجاگر نہ ہو سکا۔ چھوٹی شطرنج والے چھوٹے سیاست دانوں نے اپنی انتقامی سیاست کو ہی فتح کی علامت بنایا ہوا ہے۔ انکی ذہنی کھینچا تانی میں صوبے کی زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں‘ مرمت نہ ہوئیں۔

ضرور پڑھیں: انسانی ذات

شاہدرہ کے پھاٹک کے نزدیک ایک فرلانگ تک کے فاصلے کی سڑک اس قدر شکستہ حال ہے کہ اس مقام پر گاڑیوں کے سانس بند ہو جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ گئے تھے‘ ارباب انتظام نے انہیں موٹروے سے گزار دیا ہو گا اور پھر ساتھ ہی موٹروے کی فضیلت کے قصیدے سنا کر خوش کیا ہو گا ورنہ شاہدرہ پھاٹک کا حال اگر جناب شہباز شریف منظرخود دیکھتے تو محکمہ مواصلات میں ایک بڑا طوفان ضرور آتا کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوری و ہنگامی اقدامات سے عوام ایسی ہی توقع رکھتے ہیں اور یہ حقیقت ہے اس لئے کہ گزشتہ دنوں مجھے جنوبی پنجاب کے علاقے لیہ اور بھکر جانے کا اتفاق ہوا تو ایک ایسی سڑک سے واپسی ہوئی جو میلوں تک اتنی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی کہ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے کھیتوں میں پتھروں کو بے ترتیب بکھیر دیا گیا ہو یا ایک پوٹھوہاری بنجر علاقہ ہے جہاں اتنے نشیب و فراز ہیں کہ کنویں جتنے گڑھے بھی ہیں اور چھوٹی پہاڑی جتنی بلندی بھی ہے۔ ایک چھوٹی گاڑی کا ایکسل ٹوٹ گیا۔ سواریوں میں دو بوڑھی عورتیں اور تین چار چھوٹے بچے بھی تھے‘ مرمت و اصلاح کیلئے قریب کوئی ورکشاپ یا دکان ہی نہیں تھی‘ پانی پینے کی کوئی سبیل بھی نزدیک نہیں تھی۔ بھوک مٹانے کیلئے کوئی ہوٹل بھی نزدیک نہیں تھا۔ ایک بڑھیا مقامی زبان میں اپنے دوپٹے کو دو ہاتھوں پر رکھے اونچی اونچی آواز میں نجانے دعائیں مانگ رہی تھی یا کوسنے دے رہی تھی‘ کچھ اس طرح سے سمجھ آرہی تھی کہ یہ سیاست دان ووٹ مانگنے آتے ہیں تو خاندانی بھکاریوں کی طرح آتے ہیں لیکن جب اقتدار میں آجاتے ہیں تو عوام تو کیا‘ خدا کو بھول جاتے ہیں‘ او خدا کیلئے کوئی لاہور جا کر میری فریاد وزیراعلیٰ تک پہنچا دے کہ لوگ سفر کے دوران کتنے ذلیل ہوتے ہیں۔

راقم نے اس بڑھیا مسافر کی بپتا سنی تو اسے تسلی دی کہ اماں میں تیری یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب تک ضرور پہنچا دوں گا اور اگر اللہ تعالیٰ نے اسے توفیق بخشی تو وہ ضرور تیرے جیسی بوڑھی مائوں کی فریاد رسی کریگا۔ میں بوڑھی اماں کی پریشان حالی اور بے بسی کو دیکھ کر ماضی میں لوٹ گیا کہ جب کوئی خاتون اپنی پریشانی میں کسی حاکم کو پکارتی تھی تو وقت کا حکمران اپنی تمام ترجیحات کو پس پشت ڈال کر اسکی فریاد رسی کو پہنچتا تھا۔

لیکن جناب وزیر اعلیٰ یہ ایک خاتون کی فریاد نہیں‘ جنوبی پنجاب کے بہت سے سیلاب زدہ علاقوں کی سڑکوں پر سفر کرنیوالی ہزاروں بے بس خواتین کی روزانہ کی فریاد ہے۔ آپ پہنچئے انکی مدد کو۔ سہارا دیجئے بے سہارا کمزور خواتین کو‘ ضعیف و ناتواں بچوں کو‘ سکون بخشئے مسافروں کو‘ امن دیجئے راہ گیروں کو‘ ورنہ علاقائیت پر سیاست کرنیوالے تو پھر یہی نعرہ لگائیں گے کہ:

’’اساں قیدی تخت لہور دے ‘‘۔

ضرور پڑھیں: پرنٹ لائن

لوگ جب لاہور میں پوش علاقوں کی سڑکوں کو دیکھتے ہیں تو حسرت سے اپنی آنکھوں کو بے یقین پاتے ہیں۔ یہ سڑکوں کی سیاست انتہائی عجیب ہوتی ہے‘ لیہ کے علاقے کی چند سڑکیں بہت ہی اچھی ہیں۔ وہاں لوگ مقامی ڈی سی او کی تعریف کرتے ہیں کہ یہ افسر عوام کی پریشانی میں اس طرح شریک ہوتا ہے گویا انکی برادری کا مستقل رکن ہے۔

سڑکوں کی سیاست سے ایک پرانی سی بات ذہن میں آرہی ہے کہ جب مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی سیاست ہو رہی تھی تو بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمان نے اسلام آباد واپسی سے ڈھاکہ جا کر پلٹن میدان میں تقریر کی کہ جب میں اسلام آباد گیا تو وہاں کی چمکتی سڑکوں پر میں نے غور کیا تو مجھے ان سڑکوں سے پٹ سن کی بو آرہی تھی‘ پٹ سن کی کمائی اسلام آباد کی سڑکوں پر استعمال ہوتی ہے لیکن ڈھاکہ اور چٹاگانگ کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی تمہاری بے بسی کا ماتم کرتی ہیں۔ یہ سڑک سیاست تھی کہ لوگ اسلام آبادی حکمرانوں سے بددل ہو گئے تھے۔

آج بھی یہ ٹوٹی سڑکیں لوگوں کے دل توڑ رہی ہیں‘ جناب وزیراعلیٰ! بددلی سے ان لوگوں کو بچا لیجئے۔ خدائی تخت کا خیال رکھنے والوں کے تخت اور بخت اونچے رہتے ہیں…؎

مسجد کو ڈھائیے مندر کو ڈھائیے

ضرور پڑھیں: قصور: نواحی گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی، 3 سالہ بچی جاں بحق

دل کو نہ ڈھائیے کہ خدا کا مقام ہے

قارئین! ربیع الاول اپنی تمام خیر و برکات اور رحمتوں کے ساتھ رواں دواں ہے‘ مسلمانوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تازگی اور بڑھوتری کا یہ خوشگوار موسم دلوں کو پھر سے زندہ کرتا ہے اور سروں کو بلند کرتا ہے‘ اسی محبت نے ہمیں ہر دو جہاں میں ممتاز و معزز کیا ہے۔ میرے عزیز شاگرد خالد قادری ایڈووکیٹ کل آئے تو کہنے لگے کہ اس ماہ مبارک میں اس مرتبہ ہم نے نیا انداز اپنانے کا ارادہ کیا ہے۔ پوچھا کیا نیا پن ہو گا تو بتایا کہ نعت بھی اظہار عقیدت و محبت ہے لیکن اگر نعت کا اثر کردار میں نہ اترے تو لفظوں کا ذوق ہے عمل کا شوق نہیں ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے کائنات کا سب سے نفیس و لطیف اور طاہر و نظیف بنایا ہے اور جناب رسالت پناہ نے طہارت و صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ ہم اپنے گھر کی دہلیز سے لیکر پورے معاشرے تک میں میلے ہو چکے ہیں‘ ہم نے اس مرتبہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ پورے ربیع الاول میں نوجوان خود اپنے ہاتھ سے گلیوں میں جھاڑو دے کر یہ پیغام عام کرینگے کہ معاشرے میں صفائی و نظامت کا رواج عام کرو اور اسکی ابتدا اپنی ذات سے کرو کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور سنت پر عمل پیرا ہونا عملی نعت ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    مئی 21, 2018 | 15:55
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
متعلقہ خبریں
  • پی پی کا وزیراعظم، وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ...

    Dec 29, 2018 | 19:45
  • گوادر بندرگاہ کے باعث پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن سکتا ...

    Oct 29, 2018 | 16:46
  •  میرا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کا ہے:فاروق ستار

    Oct 13, 2018 | 21:31
  • وزیراعلیٰ کا اس واقعے سے کیا تعلق تھا، کیوں نہ انہیں ...

    Sep 03, 2018 | 11:52
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی ولی عہد کی آمد، ڈبل سواری پر پابندی عائد

    Feb 17, 2019 | 15:13
  • نواز شریف کی عیادت کیلئے شہباز شریف اور مریم کی جناح اسپتال ...

    Feb 17, 2019 | 14:49
  • پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے: فوادچوہدری

    Feb 17, 2019 | 14:36
  • نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا

    Feb 17, 2019 | 14:15
  • بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں: تہمینہ ...

    Feb 17, 2019 | 13:52
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • بھائی محمد اصغر نیازی چلا گیا؟

    Feb 17, 2019
  • معاشی قوت بننا ایٹمی قوت بننے سے بڑا کام ہے

    Feb 16, 2019
  • امتیاز رفیع بٹ کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی

    Feb 16, 2019
  • خطے میں دہشت گردی:’’را‘‘ متحرک ہوگیا!

    Feb 16, 2019
  • خیرات اور ٹیکس میں فرق؟

    Feb 15, 2019
  • 1

    مہاراج ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، آپ آگ سے نہ کھیلیں 

  • 2

    سعودی ولی عہد کی آج پاکستان آمد

  • 3

    گیس بلوں کی کمی نرخوں پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ

  • 4

    بھارت کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرے اور علاقائی و عالمی امن دائو پر نہ لگائے 

  • 5

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخ ساز دورہ

  • 1

    اتوار‘11؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 17 ؍ فروری 2019ء

  • 2

    ہفتہ‘10؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 16 ؍ فروری 2019ء

  • 3

    جمعۃ المبارک‘9؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 15 ؍ فروری 2019ء

  • 4

    جمعرات ‘8 ؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 14 ؍ فروری 2019ء

  • 5

    بدھ‘ 7 ؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 13 ؍ فروری 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بھائی چارہ زندہ باد!

    Feb 17, 2019
  • سعودی عرب پاکستان میں

    Feb 17, 2019
  • پاکستان اور سعودی عرب ایک اسٹریٹجک برادری

    Feb 17, 2019
  • پاک سعودی تعلقات سکیورٹی سے معیشت تک

    Feb 16, 2019
  • ہماری عزت مآب اپوزیشن

    Feb 16, 2019
  • بددعا

    Feb 17, 2019
  • ہے چار قدم آگے مجھ سے میری رسوائی

    Feb 17, 2019
  • ماہ نو کی تقریب اور فیاض الحسن چوہان پر جادو

    Feb 17, 2019
  • رنگ بدل بدل کے

    Feb 17, 2019
  • Romeo Julliet کا عشق اور بین الاقوامی کشمیر کانفرنس

    Feb 17, 2019
  • 1

    عظیم دوست کی آمد

  • 2

    مودی کی نئی چال

  • 3

    انتہائ…ضبط

  • 4

    ہماری درسگاہیں؟

  • 5

    ڈرگ ایکٹ میں اصلاح کی ضرورت

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 3

    آثارِقیامت

  • 4

    احسان

  • 5

    ایمان

  • 1

    ایمانداری اور خلوص

  • 2

    پیش نظر

  • 3

    خدمت

  • 4

    مملکت

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انسانی ذات

  • 2

    تاب دار

  • 3

    قرآن

  • 4

    مدت

  • 5

    ظاہر و باطن

منتخب
  • 1

    نوازشریف کو مشرف سے چھڑوانے والے صرف کلنٹن تھے

  • 2

    اب اسد عمر کی مہارت کیا ہوگی

  • 3

    کاش فواد چودھری اس پہلو کا ادراک کر پائیں

  • 4

    شہزاد اکبر کی ’’پراگرس رپورٹ‘‘

  • 5

    سعودی امدادی پیکج ولی عہد نے میرے ساتھ طے کیا تھا,انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 3

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 4

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 5

    سعودی حکومت نے اسلام کی توہین کو جرم قرار دےدیا، سخت سزاﺅں کے قانون پر غور

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group