سعودی عرب کے شہر قصیم میں شوہر کو قتل کرنے والی سعودی خاتون اور اس کے ساتھی کا سر قلم کر دیا گیا۔عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ قصیم کے ریائشی سعودی شہری علی ابراہیم العصن کو اس کی بیوی فادیہ بنت حسن نے ایک شامی باشندے صاردار عبداللہ الموسی کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس دونوں کوفرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی اور انہوں نے تحقیقات سے اقبال جرم کرتے ہوئے آلہ قتل بھی فراہم کردیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے مجرموں کے اقبالی بیان اوردیگر شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہوئے اسلامی اور سعودی قوانین کے تحت پر دونوں کے سرقلم کرنے کا حکم صادرکیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے دونوں افراد کی سزائے موت کےعدالتی حکم پر عمل درآمد کردیا.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024