وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد شیخ رشید سے وزارت ریلوے سے ہٹا کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر رد وبدل کی گئی ہے، اور وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا ہے۔ جب کہ ان کی جگہ وزارت ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔ اعجاز شاہ سے وزیرداخلہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر انسداد منشیات کا منصب دیا گیا ہے، اس سے پہلے وزارت منشیات کا منصب اعظم سواتی کے پاس تھا۔