وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست کی علمبردار پی ڈی ایم کی منزل صرف این آر او ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے، کورونا پر اپوزیشن رہنمائوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل نہیں، اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں پر سیاست کرنا المیہ ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے والے عناصر عوام سے مخلص نہیں، اپنی منفی سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں کو دا پر لگانا کہاں کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں گی، پی ڈی ایم کا ٹولہ اسی طرح روتا رہے گا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38