سردی بڑھتے ہی لکڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ، شہری پریشان
ہارون آباد(نامہ نگار)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لکڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔سردی کے موسم میں سوئی گیس کی سپلائی میں تعطل، لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث گھروں میں کھانا پکانے سمیت مختلف امور کے لیے مجبوراً لکڑیوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ مہنگائی کے سونامی نے دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ لکڑیوں کی قیمت میں کو بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیا ہے ۔