وکلاء نے دل کے امراض کے معروف اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن پر وکلاء نے حملہ کردیا، ان کے باچ نوچے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ نہیں لینے دیا جائے اور قصور واروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔