ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر جمعرات کی رات تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ضلع استور میں کئی گھنٹوں سے شدید ترین برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ غذر میں شدید برفباری سے متعدد بالائی علاقوں میں سڑکیں بند ہیں۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی جمعرات کی رات سے بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور موسی خیل، ژوب، بارکھان، آواران، قلات، خاران، سبی،کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور مکران میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024