خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے وزرائے خارجہ نے اتفاق رائے سے کویت کے سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر نایف الحجرف کو کونسل کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نایف الحجرف اپریل 2020 میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کے پیش رو بحرین سے تعلق رکھنے والے عبداللطیف بن رشید الزیانی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد آئندہ سال سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے سربراہ اجلاس سے قبل نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔نایف الحجرف نے 7 نومبر کو کویت کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا اور کویت نے انھیں 6 رکن ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کا نیا سیکریٹری جنرل نامزد کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38