سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے 16دسمبر کو تقریبات منعقد ہو نگی

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا 16 دسمبر کی عظیم قربانیوں کی یاد میں تقریبات منعقد کی جائینگی آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو بردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا 16 دسمبر 2014 کو سفاک درندوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کا ناحق خون بہایا ہم ان ننھے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے آخری دہشتگردی کے خاتمہ تک فوج اور حکومت کی جانب آپریشن خوش آئند ہے سکول کے شہدا کے حوالے سے پنجاب بھر میں تقریبات منعقد کی جائینگی اس سلسلہ میں امن واک کا اہتمام بھی کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔