وائٹ ہاوس نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف سے ملاقات کے دوران روس کو متنبہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں اس کی مداخلت خطرناک ہوگی۔امریکی صدر نے ٹرمپ اور سرگئی لاروف کے مابین اوول آفس میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کا تنازع پرامن طریقے سے حل کرے۔دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کسی معاملے پربات چیت نہیں کی گئی۔سرگئی لاروف نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حقیقت میں ہم نے انتخابات کے بارے میں بھی بات نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے روسی ہم منصب ، سرگئی لاروف کو 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کسی مداخلت سے خبردار کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38