آصف زرداری کی طبیعت ناساز،دل کی تکلیف کے باعث بولنے میں مشکلات کا سامنا

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث زیادہ دیر تک بات نہیں کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات میں ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔