عدلیہ کا پالیسی معاملات میں تجاوز ان کے اپنے لئے مسئلہ ہے:فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کا پالیسی معاملات میں تجاوز ان کے اپنے لئے مسئلہ ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر یہ پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے موٹر وے پر موٹر بائیک چلانے کی اجازت دینے کے حکم سے متعلق دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس کوہیوی بائیکرز کو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے عدالتی فیصلے ایک مسئلہ ہیں،کس بنا پر معزز جج ہائی وے کے پالیسی معاملے پر فیصلہ دے سکتے ہیں،ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہئے،عدلیہ کاپالیسی معاملات میں تجاوز ان کے اپنے لئے مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس ک وہیوی بائیکرز کو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تھا.