ذرائعکے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی 19 دسمبر کو جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچیں گے۔ ٹوکیو پہنچ کر ایرانی صدر میزبان وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں علاقائی معاملات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ شینزو آبے نے گزشتہ پیر کو کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ رابطے میں ہے تا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملات پر بحرانی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے۔ واضح رہے جاپانی وزیراعظم رواں برس جون میں ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024