امریکی وزارت خزانہ نے متعدد یورپی شہریوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔،حکومت امریکہ نے ان افراد پر کرپشن اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے متعدد ملکوں کے بدعنوان عناصر اور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندی کی فہرست میں دنیا کی17 شخصیات اور 29 کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔لیتھوانیا کے ایک شہر کے مئیر کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024