حذیفہ ابراہیم نے ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کے انٹرنیشنل جونیئر سکواش پلیئرحذیفہ ابراہیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے جونیئرگولڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ کی انڈر-17 کیٹیگری میں حذیفہ ابراہیم نے ٹاپ سیڈ بھارتی کھلاڑی کواپ سیٹ شکست دی۔فائنل میں انہوں نے بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رانا کے ٹھاکر کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا۔اس فتح کے ساتھ حذیفہ نے 23 واں انٹرنیشنل جونیئر سکواش ٹائٹل اپنے نام کیا۔فتح کے بعد حذیفہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ اْن کی کامیابیوں میں نوید عالم کا اہم کردار ہے جو کئی برس سے اْن کی رہنمائی کررہے ہیں۔