خصوصی ڈرامہ’’کشمیر کی آواز‘‘آج اوپن تھیٹر میں پیش کیا جائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام آج11دسمبرصبح گیارہ بجے اوپن ایر تھیٹرباغ جناح میں خصوصی ڈرامہ’’کشمیر کی آواز پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کے رائٹروڈائریکٹر سکندرعلی ہیں۔کاسٹ میںشاہداقبال،مجاہدرانا،پرویزخان،اعجازپاروالا،لبنیٰ بٹ اور ماہی علی شامل ہیں۔