سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔پاکستان میں 10سال کے طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی۔ سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکن کپتان کرورارتنے کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہےاس لیے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں، ہماری کھلاڑی اس کنڈیشنز میں کھیلنےکے عادی ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے پر خوشی ہے، عثمان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، کوشش کریں گے کہ جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کریں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024