ضلع غزنی میں میاں شہبازشریف سیکریٹریٹ قائم ہوگا، خواجہ غلام شعیب
کراچی(نیوز رپورٹر) جنرل الیکشن2018ء میں ضلع غربی سے نواز لیگ کے ٹکٹ پر پی ایس 115 سے الیکشن لڑنے والے کراچی کے سینئر رہنما خواجہ غلام شعیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ249ضلع غربی میں جہاںسے جنرل الیکشن 2018 میں پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف نے الیکشن لڑکر اہلیان کراچی سے محبت کا اظہار کیا تھا میاںشہباز شریف سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ سیکرٹریٹ کا تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کی تکمیل پر سیکرٹریٹ کا افتتاح مرکزی قائدین کرینگے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ میاں شہباز شریف سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ضلع میں کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ سیکرٹریٹ میں تنظیمی امور بہتر انداز میں چلاکر پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کا وژن ووٹ کو عزت دو کاگھر گھر پہنچایا جاسکے خواجہ غلام شعیب نے مزید کہا کہ نیازی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے یکطرفہ احتساب کے عمل سے تحریک انصاف حکومت کا عوام اور اپوزیشن دشمن ایجنڈا بے نقاب ہوچکا ہے ماضی میں بھی نواز لیگ کے قائدین کو انتقام کا نشانہ بناکر پابند سلاسل کیا گیا جس سے قائدین سرخرو ہوکر نکلے اب بھی حکمرانوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔