نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین
کراچی (نیوزرپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت 9دسمبرسے شروع ہونے والے ہفتہ طلباء کے دوسرے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میںبڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے کی۔ منصفین کے فرائض قاری اسد الحق، محمد شفیق احمد اورعمار بابر نے ادا کئے جبکہ نظامت سیدہ زینب کر رہی تھیں ۔آ ج ہونے والی نعت خوانی میں پہلی پوزیشن میٹروپولس اکیڈمی گلبرگ کے سید معید حیدر،دوسری پوزیشن ای اے بی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی کی طوبیٰ انصاری جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے دو امیدوارطیب علی اے علوی اسکول کے محمد حمزہ اور پاک لینڈ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کی حفظہ ناز نے حاصل کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں اے ایمان والوں بے شک میرے ملائکہ محبوب پر درود پڑھتے ہیں تو اے ایمان والوں تم بھی میرے نبی ؐ پر دردو پڑھا کرو ،ہمارے اداروں میں بہترین نعت خواں موجود ہیں صرف ان کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے اور میٹرک بورڈ اس سلسلے میں ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر انہوںنے دی ایجوکیٹر اسکول گلشن جمال کیمپس کی لائبہ مسعود کو بھی بعد میں ہونے والی تقریب میں خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ طلبہ کے پروگرام میں پوزیشنز لینے والے طلبہ کے اعزازمیں تقریب اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے