دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا 12واں کنووکیشن آج ہو گا
کراچی (نیوزرپورٹر) دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا بارہواں کانووکیشن آج بدھ کی شام پی اے ایف میوزیم میں ہو گا۔ کانووکیشن میں تقریباً 910 طلباء کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، لاء ،سائنس اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے800 انڈر گریجویٹ اور 110 گریجویٹ طلباء شامل ہیں۔ کنووکیشن کی تقریب 11 دسمبر بدھ کی شام 6 بجے پی اے ایف میوزیم میںہوگی۔ انصار غنی تقریب سے استقبالیہ خطاب کریں گے جبکہ و زیر بلدیہ سندھ سعید غنی مہمان خصوصی ہوں گے۔دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا قیام سنہ2003 میں کراچی میں دادا بھائی فاونڈیشن کے زیر اہتمام عمل میں آیا۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد منافع کمانا نہیں تھا۔ اس لیے اس ادارے کو سندھ اسمبلی کے ایکٹ کے تحت چارٹر حاصل ہوا۔یہ ادارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے اور اسے سنہ2005 میں ڈبلیو (اے) کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔