NED کے پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی ریٹائر ہوگئے
کراچی ( نیوز رپورٹر) این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی (NED) کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی جوکہ اربن انجینئرنگ اور دیگر شعبوں کے ’’ڈین‘‘ کی حیثیت سے اپنی تعلیمی ذمہ داریاں پوری کر رہے تھے ، وہ 32 سال ’’این ای ڈی ‘‘ میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے ، اس موقع پر اربن ڈپارٹمنٹ کے طالب علموں نے الوداعی تقریب منعقد کی ، جس میں ’’اربن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ‘‘ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عدنان قادر نے خصوصی شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے ’’ڈین ‘‘ میر شبر علی کو شیلڈ اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے ، اس موقع پر اشعر احمد ، سلمان نوید ، افضل احمد ، کساء فاطمہ ، صداقت اللہ ، شعیب یعقوب ، فہد ، محمد اصد ، ملاحت ندا ، مدیحہ زیدی ، ثناء مقیم کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔