وفاق سندھ پر شب خون مارنے کا خواب نہ دیکھے: پروفیسر این ڈی خان
کراچی(سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما سابق وفاقی وزیر پروفیسر این ڈی خان نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وفاقی حکومت سندھ حکومت پر شب خون مارنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔جمہوری اقدار کے رکھوالے ایسے کسی بھی اقدام کی سخت مزاحمت کریں گے،آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نااہل حکومت مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے،چیف الیکشن کمشنر ودیگر ممبران کی تاحال تقرری نہ کرنا بھی حکومت کی انا پرستی اور نااہلی کا ثبوت ہے سابق صدر آصف علی زرداری کوعلاج معالجے کی بہتر سہولتیں اور ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا انتقامی سیاست کی بدترین مثال ہے ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے اعلماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹاسے ملاقات کے دوران کیا یو ایم ایف پی کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے پروفیسراین ڈی خان کو عشرہ عالمی تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے علمائمشائخ حرمت قرآن سیمینار میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید انسانوں کے لئے مکمل ہدایت اور دستور ہے اسے اپنی زندگیوں اور دنیا میں نافذ کرکے امن ترقی اور خوشحالی لائی جا سکتی ہے ناروے میں توہین قرآن کے واقعہ نے طاغوتی طاقتوں کا چہرہ بے نقاب کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔