خرم رسول کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی ۔منگل کو سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم خرم رسول اور ظفر جاوید کو اڈیالہ جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔وکیل صفائی امجد قریشی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔