اسلام آباد ہائیکورٹ کا نرم ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرفضل مولا کو مستقل کرنے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نرم ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرفضل مولا کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ عدالت میںجمع کروانے کا حکم دیا ہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس ، جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت صحت کے حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تودرخواست گزار کی جانب سے خاورامیر بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزارت ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈپٹی ڈاریکٹر جی ایم جاکھرانی اور ڈپٹی سیکرٹری ظفر اقبال پیش ہوئے فاضل جسٹس نے وزارت صحت کے حکام کو حکم دیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فضل مولا کو بلا کر سنا جائے اور ان کا مسلہ حل کیاجائے اگر ان کی مستقلی کانوٹیفکیشن جاری ہوا تو عدالت توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کرے گی عدالتنے سیکرٹری ہیلتھ سروسز کو دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔