پی ٹی آئی دھرنا کیس ،راجہ خرم نواز کیخلاف جاری اشتہاری کارروائی ختم کرنے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی ٹی آئی دھرنا کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ خرم نواز کی جانب سے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے اور 13ہزار جرمانہ ادا کرنے پر ان کے خلاف جاری اشتہاری کاروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ سال 21جنوری تک ملتوی کردی ہے عدالت نے دھرنا کیس میں راجہ خرم نواز کی مسلسل عدم پیشی پراشتہاری قرار دیا تھا اورانہیں تیرہ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا گزشتہ روز ایم این اے راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوگئے اور انہوں نے خو د کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اور عدالت کی جانب سے ان پر عائد کیے گئے 13ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کردیا جس پر عدالت نے ملزم کے خلاف اشتہاری ہونے کی کاروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت آئند ہ سال 21جنوری تک ملتوی کردی ہے عدالت نے پولیس کو آئندہ پیشی پر مقدمے کا چالان بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔