بنکاک سے پان کے پتے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ نے کارروائی کر کے بنکاک سے پان کے پتے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کارروائی کے دوران دو مسافروں کے سامان سے 140 کلو پانی کے پتے برآمد ہوئے ،کسٹم عملہ نے دو مسافروں عرفان احمد اور محمد فیصل کو حراست میں لے لیا دونوں مسافروں کا تعلق کراچی سے ہے۔