تحریک انصاف عوام کی خدمت،قومی ترقی کی ترجمان ہے،چوہدری افضل
چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی 10چوہدری محمد افضل آف پڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت اور قومی ترقی کی ترجمان ہے وزیراعظم عمران خان کی جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط ہورہا ہے مستقبل میں اس میں مزید بہتری آئے گی ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس سے یہ علاقہ بہت بری طرح سے پسماندگی کا شکار ہوا ہمارے قائد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنی بہتر حکمت عملی سے کئی دہائیوں کے بعد علاقے کو درست سمت پر گامزن کرد یا ہے جو کام گذشتہ تیس سالوں میں نہیں ہوسکے ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیعلاقے بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا انتقامی سیاست کے سخت خلاف اور اس پر یقین نہیں رکھتے ۔