وزیر اعلیٰ پنجاب اور تمام ٹیمیں مہنگائی کو کنٹرول کریں ، جاوید علیزئی
حضرو (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماء جاوید خان علی زئی سابق ایڈمنسٹریٹر تحصیل حضرو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ووٹ پر ڈاکہ مار کر عوام پر مسلط کی گئی جو کہ ایک ناتجربہ کار حکومت ہے ، جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی کا یہ عالم ہے اشیائے خور دو نوش کے نرخوں روزانہ کی بنیادوں پر بڑھتے ہیں جو کہ غریب متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ موجودہ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور تمام ٹیمیں مہنگائی کو کنٹرول کریں۔