بیول جبر رو ڈٹوٹ پھوٹ کا شکار
بیول (نامہ نگار)بیول جبر روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جس پر سفر کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے عرصہ دس سال میں پیپلز پارٹی کے دور میں بنی ہوئی انتہائی ناقص میٹریل سے سڑک جواب دے گئی جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے بیول جبر روڈ ایک بڑی آبادی کے لیے واحد رابطہ سڑک ہے اس سڑک پر موہڑہ جنڈی ،موہڑہ دھمیال ،سوہاوہ مرزا،گولین کی عوام کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے اب اس سڑک پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے یہ قدیم رابطہ سڑک ہے اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے از سر نو سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔