عمرہ کی سعادت خداتعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے،مرزامنصور
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عمرہ کی سعادت میرے لیئے خداتعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے،خداتعالیٰ کی ذات نے جوانی اورصحت کے زمانے میںمکہ المکرمہ میںعمرہ کی سعادت اورمدینہ منورہ میںمسجدنبویؐکی حا ضر ی روضہ اطہرمبارک پرسلام پیش کرنے کی عاجزی کاا عز ا زبخش کرمجھے بہت بڑے احسان سے نوازدیاہے،مجھے تما م متبرک مقامات پراپنے لیئے اوراپنے دیگردوست احبا ب کیلئے خصوصی دعائیںمانگنے کاشرف حاصل ہوا، خد اتعا لیٰ کی ذات یہ سعادتیںزندگی میںباربارعطاء فرمائے،ا ن خیالات کااظہارتحصیل ٹیکسلاکے نائب تحصیلدا رمرزا منصو راحمدنے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپسی پراپنے دفترمیںنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔