نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چراکر لے گئے
ڈھڈیال( نامہ نگار)ڈھوک بردا میں چوری کی واردا ت میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چراکر لے گئے۔ عرفا ن حیدر ، اسد عمران نے تھانہ ڈھڈیال میں دی گئی تحریر ی درخواست میں کہا کہ افراد خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور گھر سے تقریباً چار لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، ایک لاکھ 75ہزار نقدی ، جوسر مشین، استری ، پارچہ جات اور جوتے چراکر لے گئے۔ یادرہے کہ ان دنوں تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں چوروں کی وارداتوں کا سلسلہ جار ی ہے لیکن ابھی تک و ہ پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔