جہلم اور گردونواح میں آٹا چکی مالکا ن نے انت مچا دی
جہلم (نامہ نگار ) جہلم شہر اور گردونواح میں آٹا چکی مالکان نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان بر پا کر دیا ، سر عام سر کاری ریٹ کی دھجیاں اڑا دی اور سر کاری ریٹ کی بجائے ساٹھ روپے فروخٹ کرنے لگے جس سے عوام ظلم کی چکی میں پس رہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا غریب عوام نے اس تبدیلی کے لیے ووٹیں دی تھی کہ وہ ہر چیز کا ریٹ ہی تبدیل کر دیں ، جہلم شہر کے چکی مالکان نے افسران کے احکامات کو پائوں تلے روندھتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ، جہلم کے عوامی سماجی مذہبی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔