بھٹہ خشت مالکان نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر دئیے ، اینٹ اول بارہ ہزارفی ہزار
جہلم (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر اینٹوں کا سرکاری ریٹ فی ہزار سات ہزار روپے ہے مگر تمام بھٹہ خشت مالکان تقریباً بارہزار روپے ہے مگر تمام بھٹہ خشت مالکان تقریباً بارہ ہزار روپے کی فی ہزار فروخت کر رہے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے اورسفید پوش طبقے کی پہنچ سے بہت دور ہو گئی ہے جس اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکر ٹر ی چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں کوئلے کا ٹرک ستر سے اسی ہزار روپے میں ملتا تھا تو ہم چھ سے سات ہزار روہے فی ہزار اینٹ فروخت کرتے تھے جبکہ اب وہی کوئلے کا ٹرک ایک لاکھ تیس سے پینتیس ہزار روپے میں مل رہا ہے۔