نوائے وقت سروس
ملک سلیم حیدرکی والدہ انتقال کرگئیں
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گجرقوم کی سرکردہ شخصیت ملک فتح حیدرنمبردارمرحوم کی بیوہ اورنمبردارملک سلیم حیدرآف ملک آبادکی والدہ مرحومہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ آج بروزبدھ دن گیارہ بجے ملک آبادمیںاداکی جائیگی۔
حاجی منیرجلال کی والدہ سپردخاک
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل واہ کے سابقہ ناظم اورمعروف ٹرانسپورٹرحاجی منیرجلال کی والدہ مرحومہ کوواہ سیمنٹ ورکس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،نمازجنازہ کی امامت قاری بدرمنیرنے کرائی،نمازجنازہ میںایم پی اے عما رصد یق ،سردا رز بیرمحمودخان،ملک رفاقت آف برہان،سادات فاونڈ یشن کے چیئرمین سیدنذرحسین شاہ،پیپلزپارٹی کے سرکر دہ رہنماء ملک نجیب الرحمن ارشد،حاجی خالدخان صر ا ف ،نائک صالحین،ملک مہربان،ملک اورنگزیب آف غازی کوہلی،کشمیری رہنماء راجہ مشتاق احمد،علاقہ بھرکے ٹرانسپورٹرز،اوربلدیاتی نمائندگان سمیت مذہبی شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔
چوہدری قمرالزمان کی والدہ انتقال کرگئیں
کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستانی کیمونٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین اور معروف رفاعی تنظیم کے سربراہ چوہدری قمرالزمان منہاس کی والدہ محترمہ ہانگ کانگ میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ کل بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک بابا کاشو میں ادا کی جائے گی ۔
اظہار تعزیت
کلرسیداں(نامہ نگار)مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے موہڑہ ہفیال بیول کے جانباز احمد کیوالد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جانبازاحمد اور دیگر پساندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
٭گوجرخان(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید وثر ایڈووکیٹ، امیدوار برائے سٹی میئر ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ ، راجہ عبدالغفورکیانی، ملک عدیل نے بڑکی جدید میں امجدبشیر بٹ اور حافظ اکرام بشیر کی کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی اور دلی تعزیت کااظہار کیا۔
٭جبر(نامہ نگار)معروف صحافی شاہد محمود منگی کے کزن عادل ذکی کے بھائی ملک محبوب آف مکھیالہ کی وفات پر نمبردار چوہدری مالک ،چوہدری رفاقت ،چوہد ری قاسم اور چوہدری افضال کے مرحوم کے گھر جا کر دعا ئے مغفرت اظہار تعزیت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
٭جبر(نامہ نگار)شاہد محمود منگی معروف صحافی کے کزن ملک محبوب کی وفات پر ممتاز صحافی قاضیاں قاضی کلیم احمد اور کامران بھٹی نے مرحوم کے گھر جا کر اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
مبارک باد
گوجرخان(نامہ نگار)کلرسیداں کے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر اسلم اور چوہدری تنویر شیرازی نے حاجی چوہدری محمد اقبال کو مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارک باد پیش کی ۔
٭جبر(نامہ نگار)سابق انچارج کلاس فور ملازمین ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے سابق وارڈ ماسٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان ٹھیکیدار ملک محمد سلیم اور ان کو اہلخانہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
ندیم بٹو جاوید اختر کے اعزاز میں عشائیہ
گوجرخان(نامہ نگار)ندیم بٹ اور جاوید اختر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس کے حاجی جمشید علی صراف، سید ندیم عباس بحاری کاروباری شخصیت خان زرغون شاہ سوشل میڈیا کے فوٹو گرافر خان گلاب خان جبکہ دیگر شخصیات چوہدری بابر زیب مرزا طارق محمود چوہدری محمد منیر جٹ خان محمد علی اور خان زر گل خان نے شرکت کی۔
ملک ولائت حسین انتقال کر گئے
بوچھال کلاں(نامہ نگار) سابق ناظم یونین کونسل میانی ملک عنائت حسین کے بھی ملک ولائت حسین انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان موضع بوچھال خورد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان موضع بوچھال خورد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
ملک تنویر اسلم کے اعزاز میں عشائیہ
بوچھال کلا ں(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر ایم پی ائے ملک تنویر اسلم کے اعزاز میں معروف سماجی کارکن ملک قمر جاوید لاپھی(بحرین) نے پر وقار عشائیہ دیا جس میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ملک نذیر سر کلاں،ملک ممتاز میانی،ملک محمد آزاد،ملک فیروز، احمدبخش ،شیر بہادر،حاجی محمد احسان، حاجی محمد حیا ت ،محمد اشرف لالہ ،سعید ملکال ،ملک امیر سلطان منارہ، ملک محمد خان بھال، ملک ناصر اجان، ملک اظہر وسنا ل حا جی کفایت ،چودہری دلاور، ذولفقار ظفری ،عمران نوابیہ، ملک مدثر عباس، نمبردار عامر شہزاد میانی اور دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اعشائیہ میں شرکت کرنے والوں کا ملک قمر جاوید نے شکریہ ادا کیا ۔
چوہدری منیر کی والدہ
107سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
جبر(نامہ نگار)یونین کونسل تھاتھی موضع ساہنگ کے چوہدری پنوں ،چوہدری نذیر اور چوہدری منیر کی والدہ 107سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ملک شعیب ثقلین ایڈووکیٹ کی رسم نکاح
سوہاوہ ( نامہ نگار ) نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے رہائشی ،تحصیل کچہری سوہاوہ میں ہائی کورٹ کے سینئر قانون دان ملک محمد شعیب ثقلین ایڈووکیٹ کی رسم نکاح ادا کر دی گئی ۔یاد رہے کہ موصوف کا نکاح ہمراہ دختر منور حسین ڈھڈی پڑی سوہاوہ اد ا کیا گیا اور رخصتی مستقبل قریب میں متوقع ہے ۔ سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر سیاسی سماجی حلقوں نے رسم نکاح کی تکمیل پر ملک محمد شعیب ایڈ ووکیٹ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔
تصویری نمائش آج ہو گی
مری (نامہ نگار خصوصی)پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈائون،بھارتی بر بریت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف اور مظلوم کشمیر عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم جناح روڈ مری میں آج مورخہ 11 دسمبر کو دن تین بجے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ایسے میں مری آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدشکور نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
نسرین اختر کا ختم چہلم
ڈھڈیال(نامہ نگار) پیپلزرٹی شعبہ خواتین ڈھڈیال کی صدر نسرین اختر کا ختم چہلم اداکر دیا گیا اس سلسلے میں مرحومہ کی اقامت گاہ محلہ سجادیہ میں قرآن خوانی واجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا مولانا عمران مہدی نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر سردار اظہر عباس، چوہدری خورشیدبیگ، ہاجرہ بی بی ،نواب تیمور خان،ملک ناصر حطار چوہدری تاثیر مغل، امتیاز حسین منہاس، کامران بوبی ، الطاف حسین قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں ضلعی صدر سردار اظہر عباس اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
سب ڈویثرن پولیس آفیسرز
کے تبادلوں کا سلسلہ شروع
فتح جنگ(نامہ نگار ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے سب ڈویثرن پولیس آفیسرز کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا اس سلسلہ میں تازہ ترین احکامات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل محمد سکندر گوندل کا فتح جنگ سے کوٹلی ستیاں تبادلہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے ڈی ایس پی محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی او فتح جنگ سرکل تعینات کردیا گیا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما آج یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے
حسن ابدال ( نام نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سلسلے میں تقریب آج پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ حسن ابدال میں ہوگی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور منج، اشعر حیات خان اور دیگر رہنما شرکت کریں گے ۔یوم ساسیس کی تقریب دن 1بجے منعقد ہوگی جس میں مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
مسعود ملک کے انتقال پر اظہار افسوس
تربیلا (نامہ نگار) ممتاز صحافی،کالم نگار روزنامہ نوائے وقت کے سابق چیف رپورٹر مسعود ملک کے انتقال پر تربیلا غازی کے صحافیوں،جاویداقبال،ملک فضل کریم اور عدیل خان طاہر خیلی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافت کے شعبہ کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
سید امجد حسین شاہ سے اظہارِ تعزیت
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) دربار عالیہ باھیا شریف کے سجادہ نشین پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاھی سے تحریک انصاف کے رہنما کرنل(ر) محمد اجمل راجہ۔سماجی کارکن تنویر نوشاھی ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،قاضی عبدالحمید پی ایس ٹو ملک ریاض،ملک اخلاق جلیاری شریف،چوھدری محمد افضل رہنما تحریک انصاف ملک ظفر اقبال،ملک جمیل فخری،ملک شکیل اعوان،سابق کونسلر راجہ شفقت محمود،کونسلر یاسر محمود بھٹی ،ڈاکٹر نادر خان، چوہدری سلیم ممتاز صابری،راجہ ممتاز احمد اور تمام مریدوں نے والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اِظہاراور دعائے مغفرت کی،اِس مو قع پر سید امجد حسین شاہ نے جنازے میں شریک لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اور اپنی والدہ محترمہ کا جنازہ بھی خود پڑھایا۔
را جہ عجا ئب خا ن کی بہو ،راجہ
ناصر محمود کی اہلیہ کی رسم چہلم
راولپنڈی(نیو زڈ یسک ) تحر یک پا کستان کے سرگرم رہنماء مرحوم را جہ عجائب خا ن کی بہو،سابق صدر راولپنڈی با ررا جہ نا صر محمود کی اہلیہ،را جہ را شد محمود اور پھو ل کلب کی سابق چیئر پرسن نرگس طارق کی بھابھی کی ر سم چہلم گذ شتہ د نوں چوآخالصہ کے مقا می گائوں میں تز ک واحتشام سے منا ئی گئی۔ قر آ ن خوانی اور ذ کر اذکا ر کے بعد مر حو مہ کے در جات کی بلندی کیلئے اجتما عی دعا کی گئی۔ یا د رہے را جہ ناصر محمود کی اہلیہ کی ر سم قل12ر بیع الا ول اور ر سم چہلم بڑی گیا ر ھو یں شر یف کے مبارک دن ہوئی
محلہ حیدری اور دیگر کئی محلو ں کے مکین کربلا معلی کی زندگی گزارنے پر مجبور
سوہاوہ ( نامہ نگار) تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں اس سردی کے موسم میں بھی متعد محلے بشمول حیدری محلہ کے صارفین پانی کی بوند دبوند کو ترس رہے ہیں ۔ سال بھر سے پانی کی پائپ لائنیں مکمل طور پر بند ہیں لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے اہلکار ہر ماہ پانی کا بل باقاعدی سے ان گھرانوں تک پہنچا رہے ہیں اور ساتھ صارفین کو کھلی دھمکی بھی دیتے ہیں کہ اگر بل ادا نہیں کیا جائے گا تو پانی کا کنکشن فور ی طور پر کاٹ دیا جائے گا ۔ بیان بالا صورت حال کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ بھی علم ہے ۔
سول ڈیفنس پیس فورس مری کے کارکنان میں تعریفی اسناد تقسیم
مری (نامہ نگار خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے ’’سول ڈیفنس ٹورسٹ پیس فورس‘‘ مری کے رضا کاروں کو بہترین فرائض کی ادائیگی اور اعلیٰ کارکردگی پر ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ سول ڈیفنس پیس فورس مری نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
کلرسیداں،اغواء اور تشدد کے مقدمے
کے نامزد تینوں ملزمان عدالت سے فرار
کلرسیداں (نامہ نگار)اغواء اور تشدد کے مقدمے کے نامزد تینوں ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں آفتار احمد رائے نے دو افراد کو اغواء کرنے اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو جانے میں نامزد ملزمان محمد زبیر،محمد افضال اور محمد تبریز کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔مدعی محمد تصویر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اسے اور اس کے بھائی ظہیر کو سابق رنجش پر اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ایک اور جگہ پرلے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مذکورہ بالا ملزمان فرار ہو گئے تھے۔تینوں ملزمان نے قبل از گرفتاری کی عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں جنہیں معزز ججز نے مسترد کر دیا۔مدعی مقدمہ کی طرف سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔