آ ئی جی پولیس پنجاب کی توجہ کیلئے
مکرمی! آ ئی جی پولیس پنجاب کی توجہ مندرجہ ذیل امور کی طرف دلانا چاہتے ہیں تاکہ ان کا فوری حل نکل سکے۔ سن 2007ء کے انسپکٹروں کو تاحال ایڈوانس کورس پر نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی سنیارٹی لسٹ بنائی گئی۔ اور نہ ترقی دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی سروس رولز 2008 ء میں تاحال پٹرولنگ پولیس کی سروس کو بطور فیلڈ پوسٹنگ شامل نہیں کیا گیا۔ دس سال سے زائد سروس کرنے والے انسپکٹروں کو حکومت پنجاب کے لیٹر کے مطابق ابھی تک ٹائم سکیل پروموشن نہیں دی گئی۔ سی پی او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپرنٹنڈنٹس اور دیگر کلریکل عملے کو پندرہ بیس سال سے زائد سروس ضلع لاہور میں ہی کرنے کے باوجود تاحال دیگر اضلاع اور ڈویژن میں ٹرانسفر نہیں کیا گیا۔ محکمہ پولیس میں ٹرانسفر، پوسٹنگ ، کنفرمیشن، ترقی، ترقی کے لیے ضروری کورسز پر سلیکشن آٹومیٹڈ طریقے سے کی جائے اور کلریکل سٹاف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر کے ویب سائٹ پر ڈالی جائیں تاکہ کرپشن بے نقاب ہو اور میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہو۔ (متاثرہ پولیس ملازمان پولیس پنجاب)